the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

پاکستان کی طرف سے ذوالفقارعلی کی سزا پر عمل درآمد کو رکوانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن تاحال وہ کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔

انڈونیشیا کی حکومت نے منشیات رکھنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کی سزا پر عمل درآمد روکنے سے متعلق اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔

یورپی یونین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے انڈونیشیا سے پاکستانی شہری سمیت دیگر ممالک کے 14 قیدیوں کی سزائے موت روکنے کی اپیلیں کی گئی تھیں، تاہم اُنھیں مسترد کر دیا گیا۔

ان افراد کی سزاؤں پر جمعہ کی صبح عمل درآمد کیا جانا ہے۔

پاکستان کی طرف سے ذوالفقارعلی کی سزا پر عمل درآمد کو رکوانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں



سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کی گئیں لیکن تاحال وہ کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہیں۔

52 سالہ ذوالفقار علی گزشتہ بارہ سالوں سے انڈونیشیا میں قید ہے، 2004 میں اُن سے تین سو گرام ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔

تاہم ذوالفقار علی ان الزامات سے مسلسل انکار کرتے آئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے جمعرات کو کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر نے اس معاملے کو ہر سطح پر اُٹھایا اور یہ کوششیں ختم نہیں کی جائیں گے۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ ’’میں یقین دلاتا ہوا کہ ہم نے ہر سطح پر کوشش کی ہے اور ہم یہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم آخری لمحے تک اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔‘‘

انڈونیشیا کے حکام کی طرف سے سزائے موت کے ان قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیم 'جسٹس پروجیکٹ پاکستان' کی طرف سے جہاں ذوالفقار علی کی سزا پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی وہیں یہ بھی کہا گیا کہ اُن کے خلاف گواہی دینے والے شخص نے اپنا بیان بدل دیا تھا۔

جسٹس پروجیکٹ پاکستان کا یہ بھی موقف رہا ہے کہ ذوالفقار علی کو وکیل کی سہولت بھی حاصل نہیں تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.